کانگو وائرس کے مزید 2 مریضوں کی تصدیق، ایک جاں بحق

Shafqat Aziz
September 4, 2018

کراچی میں کانگو وائرس کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا، 2 روز کے دوران مزید 2 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی، ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

کراچی میں کانگو وائرس پھر سر اٹھانے لگا، کشمیر سے کراچی آنیوالی خاتون کانگو وائرس کا شکار ہوگئیں، 22 سالہ امینہ جناح اسپتال میں زیرعلاج ہیں، امینہ 23 اگست کو ناظم آباد میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے آئی تھیں۔

جناح اسپتال میں عید الاضحیٰ کے بعد سے اب تک 4 افراد میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

ڈاکٹر سیمی جمالی کہتی ہیں کہ پالتو جانوروں کی دیکھ بھال اور گوشت کی خرید و فروخت کے وقت احتیاط کریں۔

رواں برس کراچی میں کانگو وائرس 9 لوگوں کی جان لے چکا ہے، جن میں سے 6 کا تعلق کراچی اور 3 کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔