سیالکوٹ: بھاگووال کی واحدسرکاری ڈسپنسری کھنڈربن گئی

SAMAA | - Posted: Sep 1, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 1, 2018 | Last Updated: 3 years ago

سیالکوٹ میں بھاگووال کی سرکاری ڈسپنسری کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی ہے۔ادویات ناپید اور عملہ غائب ہے۔پرائمری تعلیم یافتہ خاتون نے ڈسپنسری کا چارج سنبھال رکھا ہے۔ سيالکوٹ کے علاقے بھاگووال کي واحد سرکاري ڈسپنسري علاقے میںعلاج کے بجائے بيمارياں بانٹ رہي ہے۔ یہ ڈسپنسری 35 سال سے قائم ہے مگر ادھر کوئی اسٹاف نہیں اور...

سیالکوٹ میں بھاگووال کی سرکاری ڈسپنسری کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی ہے۔ادویات ناپید اور عملہ غائب ہے۔پرائمری تعلیم یافتہ خاتون نے ڈسپنسری کا چارج سنبھال رکھا ہے۔

سيالکوٹ کے علاقے بھاگووال کي واحد سرکاري ڈسپنسري علاقے میںعلاج کے بجائے بيمارياں بانٹ رہي ہے۔ یہ ڈسپنسری 35 سال سے قائم ہے مگر ادھر کوئی اسٹاف نہیں اور نہ ہی ادویات موجود ہیں۔ اس کی عمارت کے سامنے پانی کھڑا ہے۔پچاس ہزار سے زائد کي آبادي کے ليے صرف ايک ڈسپنسري ہے  ليکن محکمہ صحت کي غفلت نے اس کوکھنڈر ميں تبديل کردياہے۔سرکاری ریکارڈ ميں ڈسپنسري فعال ہے۔ یہاں تين ملازمين تعينات ہيں اور ڈاکٹر بھي وزٹ پر آتا ہے ليکن حقيقت اس کے برعکس ہے۔

علاقہ مکینوں کا مطالبہ ہے کہ انہیں بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے فوری اور موثر اقدامات کئے جائیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube