لاہورمیں کانگووائرس سے بچاؤ کےلیےمحکمہ لائیواسٹاک کےاقدامات

August 9, 2018

لاہورمیں قربانی کے جانور کانگو وائرس کا اسپرے کرائے بغیر داخل نہیں ہوسکتے۔ شہر کے انٹری پوائنٹس پر حکومت نے ناکے لگادئیے ۔محکمہ لائیو اسٹاک جانوروں اور خریداروں کے تحفظ کےلیے متحرک ہوگیاہے۔

لاہورمیں شہریوں اور  خریداروں کوکانگو وائرس سے بچانےکےلیےاقدامات شروع کردئیے گئےہیں۔ اس سلسلے میں محکہ لائیو اسٹاک نے شہر کے پندرہ داخلی راستوں پر ناکے لگا رکھے ہیں۔ اسپرے کے بعد اہلکار گاڑی پر اسٹیکر چسپاں کر دیتے ہیں ۔

پہلے مرحلے میں جانوروں کو کانگو وائرس سے بچاو کے ٹیکے لگائے گئے تھے مگر اب  اسپرے کیا جا رہا ہے۔