پاکستان میں پہلی بار مریض کو بریتھنگ پیس میکر لگادیا گیا

پاکستان میں پہلی بار مریض کو بریتھنگ پیس میکر لگادیا گیا

Shafqat Aziz
August 7, 2018

پاکستان میں پہلی بار مصنوعی تنفس کیلئے کراچی کے نوجوان کو بریتھنگ پیس میکر لگا دیا گیا، 5 گھنٹے طویل آپریشن میں امریکی اور برطانوی ڈاکٹروں نے حصہ لیا۔

نمائندہ سماء کے مطابق کراچی کے نجی اسپتال میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مریض کو بریتھن پیس میکر لگادیا گیا، 27 سالہ ڈاکٹر دانیال کو دماغ سے پھپھڑوں کو خون کی فراہمی معطل ہوگئی تھی جس کے باعث ان کا جسم مفلوج ہوگیا تھا۔

ڈاکٹر دانیال کے والد نے امریکی اور برطانوی ڈاکٹروں کے ساتھ 5 گھنٹے طویل آپریشن میں حصہ لیا۔ ڈاکٹر ظفر علی کا کہنا ہے کہ پھیپھڑوں کو سانس کی بحالی کیلئے بریتھنگ پیس میکر لگایا گیا، امریکی ای این ٹی سرجن ڈاکٹر ڈان ہیڈلی اور برطانوی خاتون سائنٹسٹ ڈلی گوٹ بھی آپریشن میں شامل تھیں۔

طبی ماہرین کے مطابق بریتھنگ پیس میکر کی قیمت ایک لاکھ ڈالر (تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ روپے) ہے، مریض پر اس کے اثرات چند روز بعد نمودار ہونا شروع ہوں گے۔