نشے کے عادی افراد کیلئے موبائل ایپ

June 27, 2018

امریکا میں نشے میں مبتلا افراد کی جان بچانے کیلئے ایک مفید موبائل ایپیلیکشن تیار کی گئی ہے۔ امریکی نوجوانوں نے نشے کی لت میں مبتلا افراد کی جان بچانے کےلئے یہ اسمارٹ فون ایپ بنائی ہے۔

ایپ پررجسٹرڈ افراد اپنی مدد آپ کے تحت منشیات کی زیادتی یا ناقص ڈرگز سے حادثاتی موت کا شکار ہونے سے خود کو بچاسکتے ہی

نوجوان کمپیوٹر پروگرامرز کی بنائی گئی یہ منفرد ایپ علاقے کے رجسٹرڈ افراد میں ڈرگز کے استعمال کے رجحان کا ڈیٹا ایک جگہ جمع کرتی رہتی ہے۔ یہ علاقے میں ناقص اورجان لیوا کوالٹی کی ڈرگز کے گردش کرنے کی اطلاع بھی فراہم کرتی ہے۔

کسی بھی ممکنہ خطرے کی صورت میں ایمبر الرٹ نظام کے تحت دیگررجسٹرڈ افراد کو ٹیکسٹ میسج کے ذریعے فوری خبردار کردیا جاتا ہے۔ امریکی شہر بالٹی مور میں منشیات کی زیادتی سے ہلاک ہونیوالے افراد کی تعداد بہت زیادہ ہے۔