خیبرپختونخوا سرکاری سطح پرگردوں کی پیوندکاری شروع

Samaa Web Desk
June 12, 2018

خیبر پختونخوا محکمہ صحت کی ایک اور کامیابی، میڈیکل ٹرانسپلانٹ کے نفاذ کے بعد پہلی بارگردے کی کامیاب پیوندکاری کی گئی۔

خیبرپختونخوامحکمہ صحت کی ایک اورکامیابی، میڈیکل ٹرانسپلانٹ قانون سازی کے بعد پہلی بارگردے کی کامیاب پیوندکاری کی گئی مریض کے تمام اخراجات اسپتال انتظامیہ نے اٹھائے۔

خیبرپختونخوا پشاورکے حیات آباد کڈنی سینٹر میں گردوں کی پیوندکاری ممکن ہوگئی اور وہ بھی بالکل مفت ، 23 سالہ نوجوان کے گردوں کا کامیاب آپریشن ہوا، وہ بھی میڈیکل ٹرانسپلانٹ ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ کے تحت ہوئی ۔

آپریشن کے بعد مریض اب روبہ صحت ہے، عمید نئ زندگی ملنے پرخوشی سے نہال ہے، اپستال انتظامیہ کے مطابق پانچ مزید مریضوں کا آپریشن کیا جایئگا۔