ڈی جی خان میں اسپتال کے باہرسڑک پربچی کی پیدائش

June 9, 2018

ڈیرہ غازی خان میں خاتون نے ٹیچنگ اسپتال کے باہر ہی بچی کو جنم دے دیا۔

خاتون کی تشویش ناک حالت کے باوجود ڈی جی خان ٹیچنگ اسپتال انتظامیہ نے بیڈز کی کمی کا کہہ کر اسپتال میں داخل نہیں کیا۔

انتظامیہ کی جانب سے ناروا سلوک کے بعد خاتون نے اسپتال کے باہر سڑک پرہی بچی کو جنم دے دیا۔

بعد ازاں میڈیا میڈیا کے پہنچنے پر خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔