پلاسٹک بیگ صحت کے لیے مضر قرار، تدارک کی مہم شروع

nooramin
June 8, 2018

ماحول دشمن پلاسٹک بیگ صحت کے لیے مضر ہیں۔ سول سوسائٹی نے تدارک کے لیے مہم شروع کر دی۔ شہریوں میں کپڑے کے تھیلے بھی تقسیم کیے گئے۔

پلاسٹک کے شاپنگ بیگز سے ماحول کا برا حال ہوچکا ہے۔ متبادل کے طور پر کپڑے کے تھیلے اپنائیں۔ جو کہ دوبارہ قابل استعمال بھی ہیں اور ماحول اور صحت کے لیے بے ضرر بھی۔

اسلام آباد میں سول سوسائٹی نے پلاسٹک شاپنگ بیگز کے خاتمے کی مہم شروع کر دی۔ مقامی شاپنگ مال میں کپڑے کے تھیلے مفت تقسیم کیے گئے۔

سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کہتے ہیں کہ اس کے انسانی زندگی پر بہت خطرناک اثرات ہوتے ہیں اس پر قابو پانے کے لیے پلاسٹک بیگ پر قابو پائیں گے۔

شہریوں نے بھی اس ماحول دوست مہم کو سر آنکھوں پر رکھا۔ وہ کہتے ہیں کہ اس چیز کو یقینی بنا رہے ہیں کہ اس کو استعمال کرنے سے پرہیز کریں اور ایسی چیزیں استعمال کریں جو بار بار استعمال ہو سکیں۔

وہ کہتے ہیں پلاسٹک کا استعمال کم سے کم کریں ہم جو یہ ری یوز ایبل بیگز ہیں انکو آفس میں استعمال کریں۔

پلاسٹک کے یہ شاپنگ بیگز ناقابل تلف تصور کیے جاتے ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں متبادل موجود ہو تو پلاسٹک بیگز کو استعمال کرکے ماحول کو خطرے میں ڈالنے کی کیا ضرورت ہے۔