گرمی کے روزوں کے لیے طبی ماہرین کی خاص ہدایات

May 17, 2018

دھوپ سے بچیں ۔ سحری میں دودھ دہی کا استعمال زیادہ کریں۔ طبی ماہرین نے روزہ داروں کو خاص ہدایت کردی۔

سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر محمد توفیق کہتے ہیں کہ دھوپ میں نکلنا ضروری ہو تو سر اور گردن کو ڈھانپ لیں۔

ڈاکٹر توفیق کہتے ہیں کہ شدید گرمی میں روزہ دار خاص احتیاط کریں۔ اور صبح 11 سے شام 4 بجے تک دھوپ میں نہ نکلیں۔

سول اسپتال کے ڈاکٹر کے مطابق، جسم میں پانی کی مقدار پوری رکھنا سب سے ضروری ہے۔

ڈاکٹر محمد توفیق کے مطابق، سحری میں پانی، دہی، دودھ کا استعمال کریں۔ اور افطار میں تلی ہوئی چیزوں اور چائے کافی سے پرہیز کریں۔