رمضان میں صحت مند رہنے کیلئے کن کن چیزوں سے پرہیز کیا جائے؟

رمضان میں صحت مند رہنے کیلئے کن کن چیزوں سے پرہیز کیا جائے؟

Samaa Web Desk
May 16, 2018

اسلام آباد : طبی ماہرین کہتے ہیں کہ روزہ دار تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز کریں، پکوڑے، سموسے اور کچوری کو افطاری کا حصہ نہ بنائیں، افطاری میں مصالحہ دار اشیائے خور و نوش بھی استعمال نہ کی جائیں۔

طبی ماہرین نے روزہ داروں کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا، کہتے ہیں کہ افطاری کرتے ہوئے زیادہ ٹھنڈا اور کھٹا شربت استعمال نہ کیا جائے کیونکہ ایسا کرنے سے گلہ خراب اور پھر بخار ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افطاری سادہ کی جائے، کھانے میں سبزیوں کا استعمال کیا جائے جبکہ گوشت صرف ضرورت کے مطابق ہی کھایا جائے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزہ دار گھی میں پکی ہوئی اشیاء کا استعمال بھی کم سے کم کریں بلکہ عام زندگی میں بھی تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز کیا جائے کیونکہ چکنائی کا استعمال بہت سی بیماریوں کو جنم دیتا ہے۔