گندے پانی سے تیار سبزیاں انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر ہیں

گندے پانی سے تیار سبزیاں انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر ہیں

Samaa Web Desk
May 16, 2018

سیوریج اور گندے پانی سے تیار سبزیاں انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر ہیں ۔ طبی ماہرین کہتے ہیں ایسی سبزیاں کھانے سے کئی بیماری پیدا ہوسکتی ہیں ۔

کراچی کے علاقے ملیر میں گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت سے متعلق ڈاکٹر مرزا علی اظہر، سیکرٹری جنرل، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ سبزیاں صحت کیلئے انتہائی مضر ہیں۔

ان کا کہنا ہے گندے پانی سے سیراب کھیتوں میں تیار ہونے والی سبزیوں میں آرسینک، سلفر اور دیگر کیمیکلز خطرناک ہوتے ہیں۔

ایسی سبزیوں سے ہڈیوں، جوڑوں، جگر، گردے، اور دل پر اثر ہوسکتا ہے۔ اعصابی نظام پر بھی بُرے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں ۔