بلوچستان میں 568 ڈاکٹروں کی تعیناتی کے احکامات جاری

بلوچستان میں 568 ڈاکٹروں کی تعیناتی کے احکامات جاری

Zain Uddin
May 15, 2018

محکمہ صحت کے ایک اعلامیہ کے مطابق  568 ڈاکٹروں کے تعیناتی کے آرڈز بلوچستان پبلک سروس کمیشن کی سفارشات پر جاری کردئیے گئے۔

تعینات کئے جانے والوں میں311 لیڈی میڈیکل آفیسر اور 257 میڈیکل آفیسران شامل ہیں۔ تمام ڈاکٹروں کو ان کے اضلاع میں تعینات کردیا گیا ہے ماسوائے ایف۔سی۔پی۔ایس ٹرینیز جنکو کوئٹہ کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں تعینات کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کی تاریخ میں پہلی باراتنی بڑی تعداد میں ڈاکٹروں کی تعیناتیا ں کی گئی ہیں۔ جس سے دور دراز علاقوں میں عوام کو سہولیات میسر ہونگی اور محکمہ صحت میں ڈاکٹروں کی کمی کافی حد تک ختم ہوجائے گی۔

تمام اضلاع کے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ اسکے علاوہ رورل ہیلتھ سینٹرز، بی ایچ یوز اور نئے میڈیکل کالجز میں بھی ڈاکٹرز تعینات کئے گئے ہیں۔  تمام اضلاع کے جیلوں میں بھی ڈاکٹرز تعینات کئے گئے ہیں۔