جلد کو دھوپ کی شدت سے کیسے بچائیں؟

جلد کو دھوپ کی شدت سے کیسے بچائیں؟

Hareem Khan
May 15, 2018

گرمیوں کی آمد اور دھوپ کی تمازت میں اضافے کے بعد، اسلام آباد کی خواتین سورج سے پردہ کرنے لگیں۔ جہاں آفتاب نظر آیا منہ چھپانا شروع کر دیا۔

چلچلاتی دھوپ نے خواتین کو سخت پریشانی کا شکار کردیا۔ اپنی نازک جلد کو دھوپ کی شدت سے کیسے بچائیں۔ کبھی آنچل کا سہارا لیا۔ کبھی ہاتھ کو ڈھال بنایا ۔

خواتین کہتی ہیں کہ ہم کوشش کرتے ہیں ہم دھوپ میں باہر نہ نکلیں۔ دھوپ سے بچیں اور جب نکلیں تو سن بلاک وغیرہ لگائیں۔

ایلوویرا سکن کے اوپر لگائیں یا اس کے علاوہ آپ ملتانی مٹی کہا بھی جاتا ہے کہ ٹھنڈی ہوتی ہے۔

دھوپ کی ماری کچھ خواتین کلینزنگ اور فیشل کے ذریعے جلد کی حفاظت کا سامان کرنے بیوٹی پارلر پہنچ جاتی ہیں۔