Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

نائجیریا: لاسا بخار سے 101 افراد ہلاک

SAMAA | - Posted: Apr 17, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 17, 2018 | Last Updated: 4 years ago

نائیجیریا : افریقہ ملک نائیجیریا میں لاسا بخار سے 101 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق نائیجیریا میں لاسا بخار وبا پھوٹ پڑنے کے باعث پھیلا۔ عالمی امدادی ادارے ڈاکٹرز ودآؤڈ بارڈز کے مطابق اس خطرناک وائرس نے نائیجیریا کی 18 ریاستوں کو متاثر کیا ہے، جہاں چار سو سے زائد افراد اس وائرس کا نشانہ بنے ہیں۔

فروری میں نائیجریا میں اسی بخار نے 314 افراد کو متاثر کیا تھا، جن میں سے 72 ہلاک ہو گئے تھے۔ لاسا وائرس خوراک اور گھریلو استعمال کی چیزوں پر چوہوں کے فضلے سے پھیلتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ وائرس متاثرہ شخص کے خون، جلد یا پیشاب کے ذریعے بھی دیگر افراد کو منتقل ہو سکتا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube