بلوچستان میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس رپورٹ

Samaa Web Desk
April 13, 2018

دُکی:بلوچستان کے علاقے دُکی میں رواں برس پولیو کا پہلا کیس سامنے آ گیا ۔ گزشتہ سال پاکستان میں پولیو کے آٹھ کیس رپورٹ ہوئے تھے۔

بلوچستان میں2011 سے اب تک پولیو کے 115 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ژوب ڈویژن کے متعدد اضلاع پولیو کے حوالے سے ہائی رسک ایریاز قرار دیے گئے ہیں۔

سما کے رابطہ کرنے پر کمشنر ژوب ڈویژن سیف الرحمان کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچے کو پولیو ویکسین دی گئی تھی مگر مناسب خوراک نہ ملنے کی وجہ سے وائرس نے بچے کو متاثر کیا۔

کمشنر کے مطابق کیس سامنے آنے کی وجہ سے ژوب ڈویژن کےاضلاع بارکھان، لورالائی، ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل،دُکی میں اضافی پولیو ویکسی نیشن کی3 روزہ مہم 25اپریل سے شروع کی جائے گی۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے جاری مہم کے باوجود پاکستان اورافغانستان اب تک پولیو سے متاثرہ ممالک میں شامل ہیں۔