شترمرغ کاگوشت؛صحت بھی مزا بھی

Mohsin Khalid
April 9, 2018

گوجرانوالہ: چڑے بٹیروں کے شوقین گوجرانوالہ والوں نے نئی ڈش پر ہاتھ صاف کرنے کی تیاری کرلی۔ مہنگا ہونے کے باوجود شوقین حضرات کا رش لگا ہے۔

چکن، مٹن، بیف اور مچھلی بہت کھا لیا، اب کچھ نیا ہوجائے۔ پہلوانوں کے شہرگوجرانوالہ میں ساؤتھ افریقہ سےمنگوائےگئےشترمرغ کا گوشت فروخت کیا جا رہا ہے۔شترمرغ کے گوشت کے بےشمار طبی فوائد ہیں۔1500 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہونے والا گوشت کھانے سے موٹاپے میں بھی کمی آتی ہے۔ اس کی چربی بچوں کے لیے فائدہ مند ہونے کے علاوہ مختلف دواؤں میں بھی استعمال ہورہی ہے۔

شتر مرغ بےپناہ فوائد کا حامل ہے۔ ڈپریشن اور پٹھوں میں درد کی شکایت کرنے والے حضرات شتر مرغ کے وٹامن بی ٹویلیو سے بھرپور انڈے کھائیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے بچے جن کی پیدائش کے وقت ہڈیاں کمزورہوں اوروہ چلنے میں دشواری محسوس کرتے ہوں، اگرشترمرغ کی چربی سے ان کے ہاتھوں پیروں پرمالش کی جائے توان کی یہ کمزوری دورہوجاتی ہے اوروہ جلد ہی چلناپھرناشروع کردیتے ہیں۔

مہنگا ہونے کے باوجود شہری اس گوشت کے طبی فوائد کے باعث اسے قطار میں لگ کر خرید رہے ہیں۔

 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.