بی آرٹی منصوبہ،لوگوں میں بیماریوں کاسبب بننے لگا

April 8, 2018

پشاور : پشاور میں میگا بس منصوبہ شہریوں کی جان کو آگیا،منصوبے کے باعث چلنے والے ترقیاتی کاموں کی دھول اور گرد و غبار کے باعث شہری سانس کی بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں۔

پشاور میں شروع ہونے والے میگا پروجیکٹ کا تعمیراتی کام لوگوں کیلئے بیماریاں پھیلانے لگا ہے۔ تیز رفتار بس منصوبے کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث جگہ جگہ کھدائی اور شہر میں دھول اور گرد و غبار کے انبار لگ گئے ہیں۔

ناقص منصوبہ بندی اور شہر میں جگہ جگہ کھدائی سے شہری سانس اور سینے کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔ سانس اور گلے کی بیماریوں کا شکار ہونے والوں میں اکثریت موٹر سائیکل چلانے والوں کی ہے۔

ماہرین صحت اور اسپتال ذرائع کے مطابق منصوبے کے باعث چار ماہ میں ایک ہزار سے زائد شہری بیماریوں کا شکار ہوچکے ہیں۔