سرکاری اسپتال کےگائنی وارڈسےجعلی ڈاکٹرگرفتار

March 13, 2018

کراچی: سرکاری اسپتالوں میں بھی جعلی ڈاکٹر آگئے کراچی کا جناح اسپتال کے گائنی وارڈ سے جعلی خاتون ڈاکٹر کو گرفتار کیا گیاہے۔

سرکاری اسپتالوں میں بھی جعلی ڈاکٹر،کوئی پوچھنے والا نہیں۔کراچی کے جناح اسپتال کے گائنی وارڈ سے گرفتار جعلی خاتون ڈاکٹر عدالت نے 26 مارچ تک ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔

کورنگی کی میٹرک پاس عائشہ ایک سال سے جناح اسپتال  کے گائنی وارڈمیں ڈیوٹی کررہی تھی۔اسپتال کی شکایت پر پولیس حرکت میں آئی اور عائشہ کو گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کردیا۔

عدالت نے ملزمہ عائشہ کو 26 مارچ تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔اسپتال انتظامیہ نے  خاتون پر نوزائیدہ  بچے اغوا کرنے اور غیرقانونی آپریشنز میں ملوث ہونے کا بھی  شبہ ظاہر کیا ہے ۔