ریسکیو1122کی موٹرسائیکل ایمبولنس سروس

March 10, 2018

راول پنڈی: خلق خدا کی خدمت سب سے مقدم فریضہ ہے۔ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی سروس میں دو پہیوں والی ایمبولینس کا بھی اضافہ کر دیا گیاجوشہریوں کو محدود راستوں اور تنگ گلیوں میں بھی طبی امداد پہنچائے گی۔

حادثات میں عوام کے تحفظ کیلئےپنجاب سرکار کا ایک اور انقلابی قدم سامنےآگیا۔ راولپنڈی میں بھی ریسکیو ادارے میں بائیک ایمبولینس کا اضافہ کردیاگیا۔

سبزاورسفید رنگوں والی ان موٹرسائیکلوں پرفرسٹ ایڈ کا تمام ضروری سامان موجود ہے ۔کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئےیہ اہلکار ہردم تیار ہیں۔

ایمرجنسی صورتحال میں بچاؤ کی جدید سہولت پرراولپنڈی کے شہری خوش دکھائی دیتے ہیں۔

دشوار گزار راستے ہوں یا کھلی سڑکیں، جان بچانے والے ہرجگہ آسانی سے پہنچ جاتے ہیں ۔

اس تیز ترین سروس سے اب تنگ گلیوں کے ضرورت مندوں کو مدد کیلئے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا ۔ سماء