پانچ سالہ دل کی مریضہ بروقت علاج کی منتظر

March 7, 2018

پشاور:درد دل کے واسطے کیا پیدا انسان کو،پشاورمیں عارضہ قلب میں مبتلا مفلسی کا شکار پانچ سالہ رمشا بھی کسی درددل رکھنے والی کی راہ تک رہی ہے  ۔

پشاورمیں 5 سالہ معصوم رمشا اپنی طبعیت سے غافل ہے۔اس کو اپنی طبیعت کی سنگینی کااندازہ نہیں ہے۔

بچی کادل نہ صرف دائیں جانب دھڑکتا ہے بلکہ دل میں تین سوراخ ہیں۔ اس پرستم ظریفی یہ کہ تین والو بھی بند ہیں ۔ جسم میں نئے خون کی ترسیل نہ ہونے کے باعث اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کی سکت بھی نہیں ۔ دیہاڑی کرنے والے محنت کش ماں باپ اولاد کی تکلیف پر بے بسی کی تصویر بن گئے ہیں۔

مفلسی اوربیماری میں گھرا خاندان کرائے کے کمرے میں رہائش پذیرہے۔ سماء