بدین میں خسرے کی وبا پھیلنےکاآصف زرداری نےنوٹس لےلیا

Samaa Web Desk
March 6, 2018

لاہور: پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے چئیرمین آصف زرداری نے کہاہےکہ بچوں کی صحت اور تعلیم ہماری پہلی ترجیح ہے۔

سماءکےمطابق بدین میں بچوں میں خسرہ کی بیماری پرآصف زرداری نے نوٹس لےلیاہے۔ بدین میں خسرہ اس 6 بچوں کی اموات ہوچکی ہیں۔ آصف زرداری نے خسرہ کی بیماری پرقابوکیلئےفوری اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔

آصف زرداری کاکہناتھاکہ بچے قوم کا مستقبل ہیں ، اس معاملے میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے۔

آصف علی زرداری نےمزیدکہاکہ بچوں کی صحت حکومت کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔ انھوں نے واضح کیاکہ بچوں کی صحت اور تعلیم پیپلزپارٹی  کی پہلی ترجیح ہے۔ سماء