دمے کا علاج دریافت ہوگیا

دمے کا علاج دریافت ہوگیا

Samaa Web Desk
February 11, 2018

بیجنگ : امریکی اور چین کے طبی ماہرین نے مے کا موثر طریقۂ علاج دریافت کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکا اور چین کے سائنسدانوں نے دمے اور نظام تنفس کی دیگر خرابیوں کیلئے علاج کا نیا طریقہ تیار کیا ہے جو زہریلے مادوں سے پاک ہونے کے ساتھ زیادہ موثر ثابت ہو سکتا ہے۔

ایجنسی رپورٹ کے مطابق سائنس ٹرانسلیشن میڈیسن نامی جریدے میں شائع ہونے والے ایک تحقیقی مقالے میں بتایا گیا ہے کہ سائنسدانوں نے 6000 سے زائد مرکبات کی جانچ پڑتال کرکے میٹالوتھیونین (ایم ٹی-2) پروٹین سے’’ ٹی ایس جی-12‘‘ طریقہ علاج کا کامیاب تجربہ کرکے دوا تیار کی ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس دوا کے تجربے کیلئے ایک چوہیا پر اس کے اثرات چیک کیے گئے، جس کے نتائج حوصلہ افزا آئے ہیں۔ سماء