پنجاب میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کردیں،شہبازشریف

February 7, 2018

 

ملتان:  وزیراعلی پنجاب نے کڈنی انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کردیا۔

 ملتان میں وزیراعلیٰ پنجاب نےکڈنی انسٹیٹیوٹ کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتےہوئے بتایاکہ ملتان میں ساڑھے5ارب کےصحت کےمنصوبےشروع کیے۔

شہبازشریف کاکہناتھاکہ ملتان میں چلڈرن اسپتال،کڈنی انسٹیٹیوٹ،برن یونٹ کاافتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کامزید کہناتھاکہ ملک کی سب سےشاندارڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کابھی افتتاح کیا۔شہبازشریف نےبتایا کہ دوائیوں کومحفوظ اورتقسیم کرنےکےادارےکابھی افتتاح کیا۔

ان کاکہناتھاکہ دوائیوں کی باآسانی دستیابی سےمریضوں کوسہولت ملےگی۔ اس تقریب سے خطاب میں شہبازشریف نےکڈنی سینٹرکےلیے150ڈائلیسزمشینیں فراہم کرنےکااعلان بھی کیا۔ انھوں نے مزید بتایاکہ ملتان میں ہیلتھ کیئرکی بہترین سہولیات فراہم کردی ہیں،ڈائلیسزمشینیں24گھنٹےفری سہولیات فراہم کریں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےاعلان کیاکہ الیکشن سےقبل نشتراسپتال ملتان دوئم کاسنگ بنیادرکھ دیں گے۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.