دل کے بعد دماغی بیماریوں کیلئے پیس میکرز کا استعمال

January 7, 2018

کراچی : پیس میکرز کا استعمال صرف دل کیلئے نہیں بلکہ دماغ میں لگاکر مختلف جسمانی بیماریوں کو کنٹرول کرنے کیلئے بھی کیا جاسکتا ہے، مریض کو 20 دن کے اندر تکلیف سے چھٹکارا مل سکے گا۔

لرزتے ہاتھ اور کپکپاتے قدم، اٹھتے بیٹھتے سہارے کے منتظر 30 سالہ محسن جہانگیر اور 52 سال کے حاجی امین سندھ میں پارکنسن کے پہلے 2 مریض ہیں جن کو دماغ میں پیس میکر لگائے گئے۔

پیس میکر کا استعمال دل کی دھڑکن منظم کرنے کیلئے ہوتا تھا، جدید طریقہ علاج میں ڈیوائس کو دماغ میں لگاکر پارکنسن، ڈپریشن اور مرگی سمیت کئی بیماریوں کو ریموٹ سے کنٹرول کیا جا سکے گا۔

سندھ بھر مییں پہلی بار متعارف کرایا جانے والا حساس نوعیت کا آپریشن چین کے ماہرین کی معاونت سے کراچی کے نیورو اسپائنل اینڈ میڈیکل اسپتال میں  5 سے 7 گھنٹے تک جاری رہا۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.