لاکھوں طلبہ کو نشے کی لت لگ گئی

Samaa Web Desk
January 2, 2018

پاکستان میں ہر ماہ 24 کروڑ روپے کا نشہ کیا جارہا ہے، نشے کے عادی افراد کی تعداد 80 لاکھ سے تجاوز کرگئی، 20 سے 25 لاکھ تو صرف طالب علم ہیں، سماء کے پروگرام نیا دن میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے۔

دواخانے موت بانٹنے لگے، لاہور کے میڈیکل اسٹورز لوگوں کی رگوں میں زہر گھولنے میں پیش پیش ہیں، نشہ آور ادویات اور ٹیکوں کی کھلے عام فروخت  جاری ہے، سیکریٹری ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر سلمان نے سماء کے پروگرام نیا دن میں تہلکہ خیز انکشاف کر ڈالے۔ کہتے ہیں کہ لاہور میں اکثر میڈیکل اسٹور خود ہی ٹیکے لگارہے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں نشے کے عادی افراد کی تعداد 80 لاکھ سے تجاوز کرگئی، نشے کی اس لت پر ہر ماہ 24 کروڑ روپے پھونک دیئے جاتے ہیں۔

ڈاکٹر سلمان  کا کہنا تھا کہ نشہ کے عادی افراد کی عمر بے حد کم ہوجاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ گھر والے انہیں سڑکوں پر مرنے کیلئے چھوڑ دیتے ہیں۔ سماء