Thursday, September 16, 2021  | 8 Safar, 1443

اسموکنگ زونز بند کرنے کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Jan 20, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 20, 2018 | Last Updated: 4 years ago

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹي ريسٹورنٹس کے اسموکنگ زونز بند کرانے کےليے متحرک ہوگئي، ريسٹورنٹ ميں کسي بھي جگہ پر اب تمباکو نوشي کي اجازت نہيں ہوگي ۔ ماحول خوشگوار بنانا ہے تمباکو نوشي کو روکنا ہے اسي ليے پنجاب فوڈ اتھارٹي کي جانب سے ريسٹورنٹس ميں بنائے گئے اسموکنگ زونز بھي بند کرنے کا حکم...

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹي ريسٹورنٹس کے اسموکنگ زونز بند کرانے کےليے متحرک ہوگئي، ريسٹورنٹ ميں کسي بھي جگہ پر اب تمباکو نوشي کي اجازت نہيں ہوگي ۔

ماحول خوشگوار بنانا ہے تمباکو نوشي کو روکنا ہے اسي ليے پنجاب فوڈ اتھارٹي کي جانب سے ريسٹورنٹس ميں بنائے گئے اسموکنگ زونز بھي بند کرنے کا حکم ديا گيا ہے ۔

عوامي مقامات پر تمباکو نوشي پر پہلے ہي پابندي ہے مگر اب ان کے ليے بنائي گئي مخصوص جگہيں بھي دستياب نہيں ہوں گي، ريسٹورينٹ مالکان کي جانب سے بھي اس فيصلے کو سراہا گيا ہے ۔

ہوٹل مينيجر کے مطابق فيملي ريسٹوران ميں تو پہلي ہي اجازت نہيں تھي مگر اب اسموکنگ زونز ختم کرنے کا حکم بھي ہم مانے گے کيونکہ صحت سے بڑھ کر کچھ بھي نہيں۔

سگريٹ نوش افراد اس پابندي پرعمل کرنے کےليے تيار ہيں، کہتے ہيں ماحول کو صاف رکھنے کےليے يہ اچھا اقدام ہے ۔

حکام کے مطابق نئے ضابطہ اخلاق پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف ايکشن ليا جائے گا اور کسي سے کوئي رعائت نہيں ہوگي ۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube