سول اسپتال حیدر آباد میں بچوں کے وارڈ کی حالت زار

January 13, 2018

حیدر آباد : حیدرآباد کے سول اسپتال میں بچوں کے وارڈ کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، ایک ہی بیڈ پر 2، 2 بچے زیرعلاج ہیں۔

بچے بیمار تو وارڈ کی حالت بھی تشویشناک، سول اسپتال حیدرآباد کے بچہ وارڈ میں ایک بیڈ پر کہیں 2 تو کہیں 3، 3 پھول زیرعلاج ہیں۔

نومولود بچوں کی نرسری کا حال بھی مختلف نہیں، قریب قریب لیٹے ننھے وجود آپس میں بیماریاں اور جراثیم  بانٹتے ہیں، غریب عوام کو سستا علاج کہیں اور میسر ہی نہیں۔

انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں 13 اضلاع سے مریض آتے ہیں، جس کے باعث بیڈز کی کمی کو پورا نہیں کیا جا سکتا۔ سماء