وٹامن ڈی دل کی شریانوں کیلئے مفید

January 12, 2018

Bottle with Fish Oil Capsules

واشنگٹن: امریکی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ وٹامن ڈی باقائدہ کھانے سے دل کی شریانوں کی تنگی دور ہوتی ہے اور انسان کئی امراض سے بچ سکتا ہے۔


اگسٹا یونیورسٹی میں واقع جارجیا میڈیکل کالج کے پروفیسر ڈاکٹر یانبن ڈونگ کی جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وٹامن ڈی سپلیمنٹ زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے دل کی رگیں لچکدار اور تندرست رہتی ہیں اور ساتھ ہی فالج اور دل کے دورے کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے جب کہ وٹامن ڈی کی زائد مقدار استعمال کرنے سے انسانی جسم پر کوئی منفی اثر بھی نہیں ہوتا۔

جارجیا کے شہر آگسٹا میں کئے گئے مطالعہ کے دوران شرکا کو وٹامن ڈی کی زیادہ مقدار دی گئی تو ان کے دل کی رگوں کی لچک بڑھ گئی جب کہ رگوں کی سختی بھی کم نوٹ کی گئی۔ جیسے جیسے وٹامن ڈی کی مقدار بڑھائی گئی، رگیں اسی لحاظ سے نرم اور لچکدار ہوتی گئیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی جلد دھوپ جذب کرکے قدرتی طور پر بدن میں وٹامن ڈی بناتی ہے لیکن سیاہ فام افراد کی گہری رنگت والی جلد سورج کی روشنی اچھی طرح جذب نہیں کرپاتی اور یوں سیاہ فام افراد کی اکثریت وٹامن ڈی کی قلت کا شکار ہوتی ہے۔ ساتھ ہی موٹے افراد میں چکنائی کی وجہ سے دھوپ جلد کی اس گہرائی تک نہیں جاسکتی جہاں وٹامن ڈی کی تالیف ہوسکے۔

ایسے افراد کو مشورہ دیتے ہوئے ماہرین نے کہا ہے کہ گولی یا سپلیمنٹ کی صعرت میں وٹامن کا استعمال کریں۔

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.