زندگی میں پہلی مرتبہ ایک سگریٹ عادی بنادیتی ہے ، سروے

January 12, 2018

اسلام آباد : زندگی میں پہلی مرتبہ ایک سگریٹ پینے والوں میں سے دو تہائی سے زیادہ افراد مکمل عادی بن جاتے ہیں۔ اس بات کا انکشاف 2 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد پر کئے گئے سروے سے ہوا ہے۔

سروے میں 60 فیصد سے زائد بالغ جوانوں پر مطالعہ کیا گیا۔ ان میں سے تقریباً 69 فیصد سے زائد بالغ جوانوں پر مطالعہ کیا گیا جنہوں نے زندگی میں ایک مرتبہ سگریٹ پینے کی کوشش کی تھی۔ ان میں سے تقریباً 69 فیصد نے اعتراف کیا کہ وہ روزانہ سگریٹ پینے کے عادی ہو گئے ہیں۔

کوئین میری یونیورسٹی کے پروفیسر پیٹر یا جیک نے کہا کہ ایک دفعہ سگریٹ سے روزانہ سگریٹ پینے کے عادی بننے والوں کی تعداد حیران کن سطح پر زیادہ تھی۔ جس سے تمباکو نوشی کی روک تھام کے تجربات کی تصدیق میں مدد ملتی ہے۔

جریدہ نیکوٹینا آئمپ میں شائع ہونے والی تمباکو پر تحقیق سے نوجوانوں پر سگریٹ کے تجربات کم کرنے کی ترجیحی سے نوجوانوں پر سگریٹ کے تجربات کم کرنے کی ترجیحی کوششوں کو بھرپور حمایت ملی ہے۔

سروے میں عادی افراد کی بڑھتی ہوئی شرح کا حوالہ دیتے ہوئے محققین نے تجویز کیا کہ ان تجربات کو نوجوانوں پر نہ کیا جائے اور یہ بات بھی ثابت کی ہے کہ الیکٹرک سگریٹ سے عادی بننے کی شرح روایتی سگریٹوں کی نسبت کم ہے۔ اور نان سموکر جن پر اس سگریٹ کے تجربات کئے گئے ان میں صرف چند روزانہ سگریٹ کی طرف راغب ہوئے جبکہ روایتی سگریٹ جن نان سموکر کو تجربہ کے طور پر پلائی گئی ان میں سے زیادہ تر روزانہ سگریٹ کے عادی ہو گئے۔ سماء