ڈینگی وائرس سےاموات؛لواحقین معاوضوں سےمحروم

Samaa Web Desk
January 11, 2018

پشاور:ڈینگی وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو تاحال اعلان شدہ معاوضہ نہ مل سکا۔ امدادکے حصول کے لئے اہل خانہ دربدرکی ٹھوکریں کھانے پرمجبورہیں۔

رات گئی،بات گئی۔ کچھ ایسی ہی صورت حال پشاورمیں ڈینگی وائرس پرقابوپانے کے بعدپیش آئی۔وبائی دورمیں حکومت نے اعلان کیاتھاکہ مرنے والوں کے لواحقین کو فی کس 5 لاکھ روپے دئیے جائیں گے مگر یہ صرف مفروضہ ہی ثابت ہوا۔

ڈینگی کا سب سے پہلا شکاربننے والے تیرہ سالہ ایمل کا والد بھی اب تک معاوضے سے محروم ہے۔وزیراعلی کی جانب سےدرخواست کی منظوری کے کے باوجود بھی غریب والد کی شنوائی نہ ہوئی۔

انتہائی تگ ودوکےبعد64 میں سےاب تک صرف 35 متاثرہ گھرانوں کوہی معاوضہ مل سکا۔ سماء