سوائن فلونےپھرسراٹھالیا

Samaa Web Desk
January 10, 2018

لاہور: ملتان کے بعد لاہور میں بھی سوائن فلو سے متاثرہ کیس سامنےآگیا۔

 سماءکےمطابق لاہور میں ستر سالہ رشیدہ بی بی میں سوائن فلو کی تصدیق ہوئی ہے۔خاتون کواٹھائیس دسمبر کوشدید بخار کی حالت میں نجی ہسپتال لایا گیاتھا۔

مریضہ کے ٹیسٹ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کو بھجوائے گئے تھے۔رپورٹس میں خاتون میں سوائن فلو کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس سے پہلے ملتان اور بہاولپور میں سوائن فلو سے متعدد افراد انتقال کرچکے ہیں۔ سماء