پراسرار فلو میں مزید 3 جانیں نگل لیں، تعداد 11 ہوگئی

December 31, 2017

 

ملتان : ملتان میں پراسرار فلو نے آج بھی 3 افراد کو شکار کیا، 2 ہفتوں میں 11 افراد جان سے گئے، 23 مریض نشتر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ملتان میں پراسرار زکام محکمہ صحت والوں کیلئے درد سر بن گیا، نزلہ، کھانسی، جسم میں درد اور فلو 2 ہفتوں میں کئی جانیں لے چکا، مرنے والوں کی عمریں 25 سال کے اوپر تھیں، خواتین اور مرد دونوں شکار بنے۔

ڈاکٹروں کا دعویٰ ہے کہ یہ پراسرار زکام سیزنل انفلوئنزہ اے، ایچ ون این ون ہے، جو جانیں لے رہا ہے۔ محکمہ صحت نے شہریوں کو زکام کے مریض سے تھوڑا فاصلہ رکھنے کی اپیل کی ہے، نشتر اسپتال میں 20 بیڈ کا وارڈ قائم کردیا گیا ہے۔ سماء

  Email This Post

 

:ٹیگز


 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.