مردان:مسیحاخوش گپیاں لگاتے رہے،نومولود دم توڑگئی

December 31, 2017

 

مردان : سرکاری اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے نومولود بچی زندگی کی بازی ہار گئی۔ مسیحا کمرے میں خوش گپیوں میں مصروف رہے۔

مردان میڈیکل کمپلیکس کےلیبرروم کےباہربچی کی پیدائش ہوئی مگر بروقت طبی امدادنہ ملنےکے باعث نومولودبچی سردی سےجاں بحق ہو گئی۔

مردان کا رہائشی صابر بیوی کو رات گئے میڈیکل کمپلیکس لایا جہاں ڈاکٹروں نے بعد میں آنے کا کہہ کر واپس بھیج دیا۔ خاتون کی تکلیف کسی کو نظر نہ آئی اور مسیحا کمرے میں خوش گپیوں میں مصروف رہے۔

نومولود بچی نے لیبر روم کے باہرہی دنیا میں آنکھیں کھولیں۔ والد دوبارہ ڈاکٹروں کے پاس گیا لیکن اس بار بھی کوئی چیک کرنے نہ آیا۔ ننھی پری دس منٹ تک سردی برداشت کرتی رہی اور پھر دنیا سے چلی گئی۔

اسپتال انتظامیہ نے بھی معاملے پر انکوائری بٹھاتے ہوئے لواحقین کو گھر بھیج دیا۔سماء