Saturday, October 24, 2020  | 6 Rabiulawal, 1442
ہوم   > صحت

موٹاپے سے بچنے کے خواہشمندوں کیلئے اہم تجویز

SAMAA | - Posted: Dec 29, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 29, 2017 | Last Updated: 3 years ago

لزبن : ماہرین صحت نے تجویز دی ہے کہ دبلا ہونے کے خواہشمند پیزا کھانے سے پرہیز کریں۔

پرتگال کے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پیزا، آئس کریم، برگر اور پاستہ وغیرہ روزمرہ زندگی کا اہم حصہ بن چکے ہیں، اب ان کی تیاری گھر کے کچن میں بھی آسان ہوگئی ہے، اس لئے ضروری ہے کہ دبلا ہونے کے خواہشمند افراد پیزا کھانے سے گریز کریں۔

یونیورسٹی آف پورٹو کے شعبہ صحت نے 2 گروپوں پر تحقیق کی جس میں ایک گروپ کو ڈائٹ کے ساتھ ساتھ ہفتے میں ایک بار (چیٹ میل) یعنی پیزا، برگر، آئس کریم، پاستہ دیا گیا جبکہ دوسرے گروپ کو محض سخت ڈائٹ پر ہی رکھا گیا اور انہیں کسی بھی قسم کی کوئی چیٹ میل نہیں دی گئی۔

تحقیق سے یہ بات سامنے آئی  کہ وہ افراد جنہیں سخت ڈائٹ کرائی گئی وہ بہت جلد ڈائٹ کرنے میں عدم دلچسپی محسوس کرنے لگے جبکہ ان افراد نے زیادہ وزن گھٹایا، جنہوں نے ہفتے میں ایک بار کوئی بھی چیٹ میل کھایا، جس میں وہ تمام چیزیں شامل ہیں جو انہیں بہت زیادہ پسند تھیں اور یہ لوگ اپنا وزن گھٹانے کیلئے بہت پرجوش اور حوصلہ مند بھی رہے۔

واضح رہے کہ ڈائٹ کے دوران چیٹ میل لینے کا مقصد یہ ہوتا کہ ہفتے میں ایک بار آپ جو بھی پسند کا کھائیں یعنی پیزا، آئس کریم، فاسٹ فوڈ یا اس جیسی کوئی بھی چیز تو اس کی مقدار بھی کم ہونی چاہئے۔ ویب ڈیسک

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube