ہارٹ اٹیک سے قبل خبردار کرنیوالی ایپلی کیشن تیار

December 6, 2017

نیویارک : ٹیکنالوجی ماہرین نے صحت کے میدان میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، ایپل نے صارفین کی سہولیت کیلئے ہارٹ اٹیک سے قبل خبردار کرنیوالی ایپلی کیشن تیار کرلی۔

ٹیکنالوجی فرم ایپل اپنے صارفین کی سہولت کا خیال رکھتے ہوئے ایک اور قدم آگے بڑھ گئی، رواں سال تیار کی گئی مصنوعات میں قابل تحسین ایک ایسی ایپ بھی شامل ہے جو دور حاضر میں صارفین کی صحت کیلئے بہت اہم ثابت ہوسکتی ہے۔

ایپل کمپنی نے ایک ایسی ایپ تیار کی ہے جو دل کے امراض کے حامل افراد کیلئے نہایت اہم ہے کیونکہ یہ ہارٹ ٹیک آنے سے قبل خبردار کر دیتی ہے، ایپلی کیشن ایپل واچ میں نصب ہارٹ ریٹ سنسر کے ذریعے ڈیٹا اکٹھا کرنے کے بعد صارف کو آگاہ کرتی ہے، اس ایپلی کیشن کا نام ایپل ہارٹ اسٹدی رکھا گیا ہے۔

ایپل کمپنی کے چیف آپریٹنگ آفیسر جیف ولیم نے بتایا کہ بہترین ایپلی کیشن تیار کرنے کیلئے اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی مدد حاصل کی گئی تاکہ دل کی دھڑکن بے ترتیب ہونے کی درست اور فوری نشاندہی ہوسکے، میڈیکل کمیونٹی کے ساتھ کام کرکے ناصرف ہم لوگوں کو ان کی صحت کے مسائل سے آگاہ کرسکیں گے بلکہ دل کے امراض سے متعلق مزید سائنسی دریافتیں بھی ممکن ہوں گی۔ ویب ڈیسک

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.