بچے کو مردہ قراردینے والے 2ڈاکٹربرطرف

December 5, 2017

نئی دہلی: بھارتی دارلحکومت میں نومولود کو مردہ قرار دینے والے دو ڈاکٹروں کو برطرف کردیا گیا۔

نئی دہلی میں میں واقع نجی اسپتال میکس کے دو ڈاکٹرز نے 30 نومبر کو ایک مردہ بچے کی پیدائش کے بعد پیدا ہونے والے اس کے جڑواں بھائی کو بھی مردہ قرار دے دیا تھا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق یہ کارروائی غوروخوض کے بعد کی گئی ہے۔ ابھی واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جس میں انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے بیرونی ماہرین کو بھی شامل کیاگیا ہے لیکن ہم نے علاج کرنے والے دونوں ڈاکٹرز کی مزید خدمات نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے

واضح رہے کہ بچے کے والدین اسے آخری رسومات کیلئے لے جا رہے تھے کہ اچانک راستے میں انہیں علم ہوا کہ بچہ زندہ ہے۔

واقعے پر سوشل میڈیا پر بھی شدید ردعمل دیکھنے میں آیا تھا اور لوگوں نے بھارتی کے مہنگے نجی اسپتالوں کے ایسے معیار پر سوالات اٹھائے تھے۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.