صحت کے میدان میں ایدھی فاؤنڈیشن کا نیا کارنامہ

December 3, 2017

کراچی : ایدھی فاؤنڈیشن کا ایک اور کارنامہ، عوام کو صحت کی سہولیات کی بروقت فراہمی کیلئے تمام صوبوں میں ایمبولینسوں کی تعداد میں اضافہ کردیا، فیصل ایدھی کہتے ہیں فلیٹ میں 100 ایمبولینسوں کی شمولیت سے دکھی انسانیت کی خدمت میں مزید بہتری آئے گی۔

ایدھی فاؤنڈیشن انسانی خدمت میں پیش پیش، ملک بھر میں اپنی ایمبولینسوں میں 100 گاڑیوں کا اضافہ کردیا، ٹاور ایدھی سینٹر میں سجائی گئی تقریب میں فیصل ایدھی نے کہا کہ آبادی میں اضافے کے باعث یہ اقدام ناگزیر تھا۔

لینڈ مافیا سے ایدھی فاؤنڈیشن بھی محفوظ نہ رہی، فیصل ایدھی نے شکوہ کردیا، فیصل ایدھی نے نوید سنائی ان کا ادارہ بلقیس ایدھی اسپتال میں 100 بستروں پر مشتمل ایمرجنسی سینٹر بھی جلد فعال کرے گا۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.