کروڑوں پاکستانی ذیابیطیس میں مبتلا

November 14, 2017

اسلام آباد: تین کروڑسترلاکھ سے زائد پاکستانی ذیابطیس کا شکارہیں۔ آج اِسی مَرض سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

ہر چوتھا پاکستانی ذیابطیس میں مبتلاہے۔مرض پر دو ماہ قبل ہونے والےقومی سروے کے مطابق ملک کی چھبیس فیصدآبادی شوگر کا شکارہے۔19 فیصد اپنی بیماری سے آگاہ ہیں اورسات فیصد کو خبر تک نہ ہوئی ۔

ماہرین کے مطابق کم عمری میں یہ مرض لاحق ہونے کے خطرات بھی بہت بڑھ چکےہیں۔

ذیابطیس سے آگہی کی اہمیت کا اندازہ یہیں سے کیا جا سکتا ہے کہ امریکا میں تو ہر سال نومبر کا پورا مہینہ ہی اس بیماری سے متعلق بتانے سمجھانے میں گزار دیا جاتا ہے ۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.