سگریٹ نہ پینے والوں کیلئے 6 دن کی چھٹی کا اعلان

November 13, 2017

ٹوکیو:جاپان کی ایک کمپنی میں سگریٹ نہ پینے والے ملازمین کے وارے نیارے ہوگئے،کمپنی نے ایسے ملازمین کے لیے 6 اضافی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔

ٹوکیو کی ایک آن لائن مارکیٹنگ کمپنی نے یہ اقدام کمپنی کے ایک ملازم کی شکایت پراٹھایا ،جس کا موقف تھا کہ مجھے اس وقت کا اضافہ معاوضہ نہیں دیا جاتا جب میں کام میں مصروف ہوتا ہوں اورمیرے ساتھی دفتری اوقات میں کئی بارباہر جا کر سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق کمپنی کے ترجمان ہیروتاکا متسوشیما نے بتایا کہ ہمارا دفتر 29 ویں منزل پرواقع ہے ،سگریٹ پینے والوں کو بیسمنٹ میں بنائے گئے سموکنگ روم میں جانے اورسگریٹ پی کر واپس آنے میں کم از کم بھی 10 منٹ کا وقت لگ جاتا ہے۔ اس لیے انتظامیہ نے سوچ بچار کے بعد سگریٹ پینے والوں کو احساس دلانے کیلئے سگریٹ نہ پینے والوں کو کچھ معاوضہ دینےکا اعلان کیا۔

ترجمان کے مطابق کمپنی میں کل 12 افراد ملازمت کرتے ہیں۔ یہ پروگرام رواں سال یکم ستمبر سے شروع کیا گیاتھا جس کے بعد سے اب تک سگریٹ پینے والے 42 ملازمین میں سے 4 یہ عادت چھوڑچکے ہیں۔ اور اگر سگریٹ نوشی چھوڑنے والے سال بھر اپنے وعدے پرقائم رہے تو انہیں تنخواہ کے علاوہ اضافی 6 چھٹیاں بھی دی جائیں گی۔

واضح رہے کہ تمباکو نوشی ترک کرنے سے متعلق پالیسیاں بنانے میں جاپان دیگرممالک سے خاصا پیچھے ہے، تاہم کئی کمپنیوں نے ملازمت کی جگہوں پرسگریٹ پینے کی ممانعت کرتے ہوئے سموکنگ کیلئےالگ جگہ مخصوص کردی ہے۔ اس وجہ سے بھی سگریٹ پینے والوں کی تعداد میں بتدریج کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
 

ضرور دیکھئے