خاموشی اب خوبی نہیں رہی

November 10, 2017

سنجیدگی اچھی بات ہے لیکن خاموشی خوبی نہیں بلکہ ہنس مکھ ہونا کمال ہے ۔ ہنسنے بولنے والوں کو بےوقوف سمجھ کر نظراندازنہ کریں۔

جدید تحقیق کے مطابق آسٹریا میں کی جانے والی ریسرچ سے ثابت ہوا کہ حس مزاح رکھنے والے ذہانت سے مالامال ہوتے ہیں ۔ ماہرین کے مطابق البرٹ آئن اسٹائن جیسا ذہین شخص بھی ان باتوں سے محظوظ ہوتا تھا جن سے کوئی بچہ خوش ہوتاہے۔

مزاح مسائل کا حل اور تنازعات طے کرنے کا سب سے آسان نسخہ قرار دیاجارہا ہے ۔ ماہرین کا دعویٰ ہے کہ خاموش طبعیت افراد کے مقابل خوش مزاج لوگوں میں وہ تمام خوبیاں پائی جاتی ہیں جو آپ اپنے لائف پارٹنر یا بزنس پارٹنرمیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.