انارمکمل غذائیت سےبھرپور پھل

November 9, 2017

      قصور:پاکستان اور افغانستان میں پائے جانیوالے شیریں انارکی مثال کہیں نہیں ملتی اس وقت انارکا موسم ہے جس کاشمارپسندیدہ پھلوں میں ہوتاہے‘ انار ذائقے میں جتنالذیذاور رسیلاہوتاہے اتناہی صحت کےلئے بھی مفیدہوتاہے۔

وسیع تجربہ کارفاضل طبیب وقصورکے معروف حکیم میاں لیاقت احمدعلی نے نے کہا ہے کہ انارایک مکمل غذائیت سے بھرپورپھل ہے جس میں فائبر، پروٹین، وٹامن اور پوٹاشیم وافرمقدارمیں پایا جاتاہے۔

اناردل و دماغ کو فرحت بخشتا اورجسم میں خون کی قلت دورکرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔یہ نہ صرف خوبصورتی میں چارچاند لگا تا ہے بلکہ معدے اورجگرکی خرابی کو بھی دورکرتاہے۔

انارخونی بواسیر یاکسی اورطریقے سے خون کے ضائع ہونے سے پیداہونیوالی کمزوری کوفوری طورپر دورکرکے قوت بحال کرتاہے۔

 اس کے علاوہ ملیریا، ڈینگی،بخار اورخون کے سرطان جیسے مریضوں کےلئے بھی یہ مفیدہے۔

جگرمیں صفراءکی زیادتی ،گرمی،خون کی خرابی، یرقان اور دیگر امراض کےلئے انار سے بہتر کوئی اورچیز نہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ انارکھانے سے چہرے کے کیل مہاسے بھی ختم ہوجاتے ہیں اور ساتھ ہی یہ جسم میں پانی کی کمی کو بھی دورکرتاہے ‘یہ موٹاپے کو بھی دورکرتاہے اور کیلوریزکو کنٹرول میں رکھتاہے ۔ اے پی پی / سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.