اسموگ سے بچاؤکاٹوٹکا

November 9, 2017

لاہور: اسموگ نے فضا کو دھندلایا تو لاہور کے باسیوں نے  صاف ہوا میں سانس لینے کا ٹوٹکا تلاش کر لیا۔ یہ ٹوٹکا صرف ہوا کی آلودگی ہی دور نہیں کرتا کئی اقسام کی شعاعوں کا اثر بھی کم کرتا ہے۔

لاہور میں اسموگ نے سانس لینا دوبھر کیا۔عوام کی مشکلات بڑھیں توشہری دیسی ٹوٹکوں کی طرف مائل ہونے لگے ۔

منصور نامی  شخص نےاسموگ سے پریشان ہوکر نمک سے بنے لیمپ سے  مشکل آسان کردی۔

نمک سے بنے ڈیکوریشن پیس اور لیمپ کے ذریعے فضائی آلودگی میں کمی ہوتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ اسموگ  کے چھاتے ہی ان کی مانگ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

سفید کالے اور رنگدار نمک سے بنے یہ لیمپس دو سو سے پانچ سو روپے میں دستیاب ہیں اور پاکستان کے باہر بھی خاصے مقبول ہیں۔

روشنی پھیلاتے نمک سے بنے یہ لیمپ سانسوں کو تازگی دیں یا نہ دیں انکھوں کو راحت ضرور بخشتے ہیں۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.