ساڑھے بارہ کروڑ سے زائد بچے بیماری کی حد تک موٹاپے کا شکار

October 11, 2017

لندن : برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ 40 سال میں بچوں اور نوجوانوں میں موٹاپے کی شرح میں 10 گنا اضافہ ہوگیا، دنیا بھر میں لڑکوں اور لڑکیوں سمیت 124 ملین بچے بیماری کی حد تک موٹاپے کا شکار ہیں۔

برطانوی طبّی جریدے لینسٹ میں شائع ہونیوالی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 200 سے زائد ممالک میں موٹاپے کے شکار بچوں پر تحقیق کی گئی، جس میں پتہ چلا کہ موٹاپے کا شکار بچے ایک قوی احتمال کے مطابق موٹاپے کے شکار بالغ افراد بنیں گے اور آنیوالے ادوار میں انہیں سنجیدہ سطح پر صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

عالمی آبیسٹی فیڈریشن کے مطابق سال 2025ء سے موٹاپے سے متعلق صحت کے مسائل کیلئے 1.2 ٹریلین ڈالر خرچ کرنے کی ضرورت پڑے گی۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ مجید عزتی نے کہا ہے کہ اگرچہ بلند شرح آمدنی والی یورپی ممالک کے بچوں میں موٹاپے کی شرح میں کمی ہوتی دکھائی دے رہی ہے لیکن اس کے باوجود دنیا بھر کے دیگر علاقوں میں موٹاپے کی شرح تشویش ناک ہے۔

عالمی ادارہ صحت سے ڈاکٹر فیونا بل نے بھی اپنے بیان میں بھاری کیلوریز والی غذاؤں سے بچنے، خوراک سے متعلق سخت حفاظتی تدابیر اختیار کرنے اور جسمانی حرکت کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اے پی پی

Email This Post
 

:ٹیگز


 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.