ذیابیطس اور موٹاپا کنٹرول کرنے میں معاون حیرت انگیز تیل

By: Samaa Web Desk
September 12, 2017

کراچی : ماہرین نے زیتون کے تیل کو ذیابیطس اور موٹاپہ کنٹرول کرنے میں انتہائی معاون قرار دیا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق ذیابیطس کے مریضوں کیلئے خون سے شوگر کی مقدار کم کرنے اور وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی مؤثر ہے جبکہ کم نشاستے والی غذائیں اور لحمیات کی زیادتی کے اثرات بھی اس سے کنٹرول کئے جا سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق خون میں شوگر کی مقدار کم کرنے کیلئے اپنے طرز زندگی میں تبدیلی لاتے ہوئے وزن کم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے، پاکستان میں اس وقت 7 ملین افراد ذیابیطس کا شکار ہیں، اگر یہ تعداد اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو 2030ء میں پاکستان ایک کروڑ 38 للاکھ مریضوں کے ساتھ ذیابیطس سے متاثر چوتھا بڑا ملک بن جائے گا۔ ویب ڈیسک

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.