گوشت کا زیادہ استعمال ذیابیطس کا سبب بن سکتا ہے

By: Samaa Web Desk
September 11, 2017

برسلز : طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سرخ گوشت اور مرغی کھانے سے ذیابیطس کے مرض کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

طبی ماہرین کی نئی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سرخ گوشت اور مرغی کھانے سے ذیابیطس کے مرض کا خطرہ بڑھ سکتا ہے،تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگر اس کی جگہ مچھلی اور دیگر سمندری غذائیں کھائی جائیں تو اس سے کوئی نقصان نہیں ہوتا اور کئی طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق سبزیوں اور پھلوں کا استعمال صحت کے لیے ازحد مفید ہوتا ہے اور ذیابیطس سمیت کئی امراض کو روکنے میں مددگار ہوتا ہے۔

اس مطالعے میں گوشت میں موجود فولاد پر بطورِ خاص غور کیا گیا۔اس کے لیے ماہرین نے سنگاپور کی آبادی کے 63 ہزار سے زائد افراد کا جائزہ لیا جن کی عمریں 45 سے 74 برس کے درمیان تھیں۔ ان افراد کا پانچ سال یعنی 1993 سے 1998 تک جائزہ لیا گیا۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.