کانگو میں ہیضے کی وبا کے سبب 500 سے زائد ہلاکتیں

By: Samaa Web Desk
September 11, 2017

 کنساشا: عوامی جمہوریہ کانگو میں ہیضے کی وبا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 500 سے تجاوز کرگئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ حالیہ دنوں میں پھیلنے والی اس وبا کی وجہ سے 528 افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ اس افریقی ملک کے 26 میں سے 20 صوبے اس کی زد میں آ چکے ہیں۔

کانگو میں ہیضے کی وبا اکثر وبیشتر پھیلتی رہتی ہے تاہم اس مرتبہ اس کی شدت پر سخت تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اے پی پی

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.