جسم کی چربی پگھلانے کا آسان طریقہ

September 10, 2017

نیویارک : اگر آپ اپنے جسم کی اضافی چربی سے پریشان ہیں تو اب فکر مند نہ ہوں، نہاتے وقت ٹب میں تھوڑا سا ایپسام نمک ڈال لیں اور یہ عمل ہفتے میں دو بار کریں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طبی ماہرین کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایپسام نمک، جس کا سائنسی نام میگنیشیم سلفیٹ ہیپاٹائی ہائیڈریٹ ہے، یہ صحت کے کئی مسائل کے حل کے لئے مفید پایا گیا ہے۔

یہ نمک جسم سے زہریلے مادے نکال کر اسے پلکاپھلکا کردیتا ہے اور ساتھ ہیوزن کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس نمک کے استعمال سے پٹھوں کی سوزش میں کمی، کھچے ہوئے پٹھوں کو نارمل کرنا، سوکھے ہونٹوں کو تر کرنا، جسم کو ہلکا پھلکا کرنا جس سے پرسکون نیند آتی ہے، یہ کیڑے مکوڑوں اور شہد کی مکھی کاٹنے کی صورت میں ٹھیک کرتا ہے۔

 

ہمارے جسم میں سلفیٹ کی کمی سے تھکاوٹ ہوتی ہے اور اگر یہ دونوں نمکیات کی مقدار ہمارے جسم میں درست رہے تو میٹابولزم ٹھیک کام کرتا ہے اور ہمارا وزن کم ہونے لگتا ہے۔

ایپسام نمک میں نہانے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک کھانے کا چمچ ایپسام نمک پانی میں ڈالیں، نمک کی مقدار روزانہ بڑھاتے جائیں۔ اب اس ٹب میں 20منٹ تک بیٹھے رہیں۔(20منٹ سے زائد ہرگز پانی میں نہ رہیں)۔ یاد رہے کہ آپ کو اپنا تمام جسم اس پانی میں ڈبونا ہے۔ یہ باتھ ہفتے میں دو سے تین بار تک لیا جاسکتا ہے۔ حاملہ خواتین یہ باتھ نہ لیں جبکہ دل کے مریض، گردوں کی بیماری کا شکار لوگ اور ذیابیطس کے مریض یہ باتھ نہ لیں۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز


 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.