منرل واٹر کی بوتلوں کے نقصانات

By: Samaa Web Desk
August 12, 2017

bottled-water

لندن : طبی ماہرین نے کہا ہے کہ منرل واٹر کی بوتلیں آپ کے دانت تباہ کررہی ہیں۔

حالیہ تحقیق کے مطابق ماہرین نے کہا کہ انھوں نے مشہور و معروف برانڈ کے پانی کی بوتلوں پر تحقیق کی ہے ،بعض برانڈز میں تو نقصان پہنچانے والا پی ایچ لیول بہت زیادہ تھا اور فلورائڈ کی ناکافی تعداد پائی گئی۔

ڈاکٹروں کا کہناہے کہ ایسا پانی جس میں زیادہ ایسڈ ہو پینا دانتوں کیلئے خطرناک ہے۔ اگر پی ایچ لیول زیادہ ہو تو ہمارے دانتوں کی اوپری سطح جھڑنے لگتی ہے اس لئے احتیاط کی ضرورت ہے۔

ویسے بھی دانت کافی اور کسی قسم کے دیگر مشروب پینے سے خراب ہوتے رہتے ہیں لیکن اگر ایک گھونٹ پینے کے بعد زیادہ دیر تک یہ مشروب منہ میں رہے تو نقصان بھی زیادہ ہوتا ہے۔

تاہم انکا کہناتھا کہ دانتوں کو پانی پینے سے اتنا زیادہ نقصان نہیں پہنچتا جتنا سوڈا اور کافی پینے سے ہوتا ہے۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.