سبز چائے دانتوں کے امراض میں بھی مفید، تحقیق

August 11, 2017

1a

بیجنگ : چین کے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دانتوں میں ٹھنڈا اور گرم پانی لگنا عام تکلیف ہے لیکن سبز چائے سے نکلنے والے منفرد مرکب کے ذریعے حساس دانتوں کے اس مرض سے نجات مل سکتی ہے۔

ڈووہان یونیورسٹی آف بیجنگ کے ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق دانتوں کی اوپری حفاظتی پرت وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آہستہ آہستہ ختم ہوجاتی ہے اور دانت کی اگلی تہہ ڈینٹائن نمایاں ہوجاتی ہے اور اس پر ٹھنڈی اور گرم اشیا بہت تکلیف دیتی ہیں، ڈینٹائن میں دانتوں کی حساس رگیں ہوتی ہیں جو سرد اور گرم اشیاء کا احساس دلاتی ہیں۔

1

یونیورسٹی کے ڈاکٹر چوئی ہوانگ نے سبز چائے سے پولی فینولز نکال کر اس میں ایک نینو ہائیڈروکسی ایپیٹائٹ شامل کرکے ایک بایومٹیریل (حیاتی مادہ) بنایا ہے، جس کو دانتوں پر لگایا جائے تو وہ انیمل کو تباہ کرنے والے بیکٹیریا کے حملے کو روک دیتا ہے۔

ڈاکٹر چوئی ہوانگ دعویٰ کرتے ہیں کہ اگر یہ دریافت بازار میں آگئی تو اس کے باعث دنیا بھر میں دانتوں کی حساسیت کا مسئلہ ختم ہو جائے گا۔ اے پی پی

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.