چاکلیٹ کھائیں، فالج سے نجات پائیں

By: Samaa Web Desk
August 10, 2017

beautiful young woman with a bar of chocolate

بیجنگ : طبی ماہرین کہتے ہیں ہفتے میں کم از کم 3 مرتبہ چاکلیٹ کھانے سے دل اور اس سے وابستہ شریانوں کی صحت بہتر رہتی ہے جبکہ دل کی بے ترتیب دھڑکن اور فالج کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

طبی ماہرین کی نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چاکلیٹ میں موجود مفید اجزاء فلیوینولز دل اور پورے جسمانی شریانی نظام کو اچھی حالت میں رکھتے ہیں، اس کے علاوہ چاکلیٹ کھانے سے ایٹریئل فلبریشن (اے ایف) کا خطرہ کم ہوجاتا ہے جو فالج کی سب سے بڑی وجوہ میں سے ایک ہے، اگر کوئی ہفتے میں 3 سے 6 مرتبہ چاکلیٹ کھاتا ہے تو اس طرح مہینے میں ایک مرتبہ چاکلیٹ کھانے والے فرد کے مقابلے میں یہ خطرہ 20 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

2b

ہارورڈ ٹی ایچ چین اسکول آف پبلک ہیلتھ کی ڈاکٹر ایلزبتھ موسٹوفسکی کے مطابق دل کی تیز یا کم دھڑکن، سانس میں کمی، تھکاوٹ اور غنودگی کی وجہ بنتی ہے اور مرد اس کے زیادہ شکار ہوتے ہیں، اسے ایٹریئل فلبریشن کہا جاتا ہے۔

ماہرین نے ڈنمارک کے 55 ہزار 502 افراد کا 13 سال سے زائد تک جائزہ لیا، 3 ہزار 346 اے ایف کے شکار ہوئے، ان میں خواتین اور مرد دونوں شامل تھے جن کی عمریں 50 سے 64 برس تھیں، جن افراد نے ہفتے میں 28.35 گرام چاکلیٹ کھائی ان میں اے ایف کا خطرہ 17 فیصد کم نوٹ کیا گیا اور اس سے زیادہ چاکلیٹ کھانے والوں میں اے ایف کا خطرہ 20 فیصد تک کم دیکھا گیا۔

2a

ماہرین کا اصرار ہے کہ معیاری چاکلیٹ ضرور کھائیں جو اینٹی آکسیڈنٹس خواص رکھتی ہے، رگوں کو کشادہ رکھ کر سکون دیتی ہے اور جلن و سوزش کم کرتی ہے۔ ایجنسیز

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.